قرض ادائیگی اور دفاع کیلئے 3 کھرب
وفاقی حکومت حالیہ مالی سال کے دوران دفاع اور قرض کی ادائیگی پر 3 کھرب 600 ارب روپے خرچ کرے گی، یہ موجودہ سال میں نظرثانی شدہ بجٹ کا 68 فیصد ہے ۔ وفاق نے صوبوں کو بگڑتی ہوئی مالی حالت سے آگاہ کر دیا ہے ۔
وفاقی سیکرٹری خزانہ نے نویں این ایف سی/ نیشنل فنانس کمیشن کے اجلاس کے دوران صوبوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دفاع اور قرض ادائیگی کے بعد وفاق کا مالی سال 2018-19 کیلئے ریونیو منفی 632 ارب روپے ہوگا ۔
اجلاس میں تفصیلی بریفنگ کے دوران مالی حالات پر بات کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ وفاق کے ریونیو کا کل تخمینہ پانچ کھرب پانچ سو ارب ہے جس میں سے صوبوں کا حصہ دو کھرب پانچ سو اکیاسی ارب ہے ۔ اس طرح وفاق کے پاس تین کھرب رہ جائیں گے اور دفاع و قرض ادائیگی کیلئے 3600 ارب درکار ہیں ۔
بتایا گیا ہے کہ تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کیلئے بھی قرض لئے جائیں گے ۔ اسی طرح ہسپتال، اسکول چلانے اور سڑکیں بنانے کیلئے بھی قرضے لئے جائیں گے ۔

