پاکستان24 متفرق خبریں

مسعود اظہر کا بھائی گرفتار

مارچ 5, 2019

مسعود اظہر کا بھائی گرفتار

ماجد جرال

پاکستان میں انڈیا کو مطلوب افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جن میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے بھائی بھی شامل ہے ۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے 44 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان نے بتایا کہ حراست میں کیے گئے ان 44 افراد میں مفتی عبدالرؤف اور حماد اظہر بھی شامل ہیں جن کے نام انڈیا کی جانب سے ہلوامہ حملے کے بعد فراہم کیے گئے ڈوزیئر میں شامل تھے ۔

خیال رہے کہ مفتی عبدالرؤف کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے چھوٹے بھائی ہیں ۔

سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان نے کہا کہ جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کلعدم تنظیم میں قرار دے دیا جائے گا۔

وزارت داخلہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کوکالعدم قرار دیے جانے کے بعد قانونی کاروائی کے مراحل باقی تھے جن کو آئندہ چوبیس گھنٹوں تک پورا کرلیا جائے گا.

سیکرٹری داخلہ اعظم سلمان نے بتایا کہ جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن آئندہ چوبیس گھنٹے تک کالعدم قرار دیدی جائیں گی ۔

سیکرٹری داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی تیز کی جا رہی ہیں، سکیورٹی اداروں نے کالعدم تنظیموں کے 44 اراکین بشمول مفتی عبدالرؤف اور حماد اظہر کو تفتیش کے لئے حفاظتی حراست میں لیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے