متفرق خبریں

سمیع الحق قتل: ملزم پر مقدمہ ختم

مارچ 7, 2019

سمیع الحق قتل: ملزم پر مقدمہ ختم

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں قتل کیے گئے مذہبی سیاسی جماعت کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے بیٹوں نے قتل کے شبے میں گرفتار ملزم کے حق میں بیان حلفی جمع کرایا ہے ۔

راولپنڈی پولیس نے جمعیت علمائے اسلام س کے سابق سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تفتیش کے دوران ایک ملزم احمد شاہ کو حراست میں لیا تھا ۔

عدالت نے پولیس کو ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا تھا تاہم پولیس کو مقتول کے بیٹوں نے کہا کہ ملزم احمد شاہ پر ان کی دعوے داری نہیں اور وہ بے گناہ ہے ۔

مولانا سمیع الحق کے صاحبزادوں کی جانب سے عدالت میں داخل کروائے گئے بیان حلفی پر ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔

مقتول کے بیٹوں نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ احمد شاہ مولانا سمیع الحق کے ساتھ رہتا تھا مگر ان کے قتل میں ملوث نہیں ۔

پولیس نے جسمانی ریمانڈ کے بعد جمعرات کو ملزم کو عدالت پیش کیا تھا ۔ سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ کی عدالت نے ملزم کو ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کیا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے