پاکستان24 متفرق خبریں

ائرپورٹ کے افتتاح پر ’ٹرین اچھی ہے‘

مارچ 30, 2019

ائرپورٹ کے افتتاح پر ’ٹرین اچھی ہے‘

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ملک کے پسماندہ صوبے بلوچستان میں ساحلی شہر گوادر میں چین کی مدد سے تعمیر کیے جانے والے ائر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر تقریب سے خطاب میں چین کے ٹریںوں کی تعریف کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دس گھنٹوں کا سفر ٹرین کے ذریعے اب چار گھنٹے میں طے کیا جا سکتا ہے اور ’چین نے تیز رفتار ٹرینیں بنائی ہیں۔‘

 عمران خان نے کہا ہے کہ گوادر شہر سے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ تک ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا اور اس کے لئے بھی چین سے مدد لی جا رہی ہے ۔ 

 انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ریلوے پھیل رہی ہے اور بدقسمتی سے پاکستان میں اس کے ٹریک کم ہوئے ہیں ۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ اپریل میں چین کا دورہ کروں گا۔ ’چین سے کئی شعبوں میں معاونت حاصل کریں گے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے