متفرق خبریں

صدارتی امیدواروں کا نشہ ٹیسٹ

اپریل 6, 2019

صدارتی امیدواروں کا نشہ ٹیسٹ

یوکرین میں دو صدارتی امیدواروں نے ایک دوسروں کو سوشل میڈیا پر ویڈیوز پیغامات میں چیلنج کرنے کے بعد ڈرگ ٹیسٹ کرایا کہ ان میں سے کون نشہ کرتا ہے ۔

صدارتی الیکشن کے آخری مرحلے سے قبل دونوں امیدواروں نے اپنے خون کے نمونے تجزیے کے لیے فراہم کیے ہیں اور اپنے ووٹرز کو بتایا ہے کہ وہ کوئی نشہ نہیں کرتے ۔ 
صدارتی الیکشن کا آخری مرحلہ 21 اپریل کو ہونا ہے ۔

موجودہ صدر پٹرو پوروشنکو کا مقابلہ امیدوار  ولودمیر زیلنسکی سے ہے ۔ ولودمیر زیلنسکی جن کا سیاسی پس منظر نہیں، وہ ایک کامیڈین ہیں جو ٹی وی سیریز میں صدر کا کردار ادا کرتے ہیں ۔ 

صدارتی الیکشن کے گذشتہ اتوار کو منعقد ہونے والے پہلے مرحلے میں دونوں امیدواروں میں سے کوئی بھی اکثریت حاصل نہ کر سکا تھا ۔ 


صدر پوروشنکو نے اپنے مخالف زیلنسکی کو پالیسی امور پر مذاکرے کا چیلنج دیا تھا جس کو قبول کرتے ہوئے کامیڈی اداکار ی کرنے والے امیدوار نے مطالبہ کیا تھا کہ پہلے دونوں اپنے خون کا تجزیہ کرائیں گے کہ وہ نشہ تو نہیں کرتے ۔ 

ٹی وی چینلز نے دونوں امیدواروں کو الگ الگ مقامات سے ڈرگ ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے دیتے ہوئے دکھایا ہے ۔


جمعہ کو41سالہ زیلنسکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرا جوان خون ہے اور بلڈ ٹیسٹ کرایا ہے، انہوں نے مجھ سے ہر قسم کے ٹیسٹ کے لیے خون لیا ہے۔’


53سالہ صدر پوروشنکو کے خون اور بالوں کے نمونے تجزیے کے لیے لینے کے بعد دارالحکومت کے سرکاری ہسپتال کے سربراہ نے بتایا کہ’ خون اوربالوں کے نمونے چار مختلف لیبارٹریوں کو بھیجے گئے اور ابتدائی نتائج کے مطابق کوئی ایسا مواد نہیں پایا گیا جو ذہن کو متاثر کرتا ہو ۔’

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے