درخت کاٹنے پر وائس چانسلر پر مقدمہ
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں محکمہ جنگلات نے ایک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر نایاب درخت کاٹنے پر مقدمہ درج کرایا ہے ۔
کوئٹہ میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر کے خلاف درختوں کی کٹائی پر مقدمہ درج کرنے کی تصدیق محکمہ جنگلات کے حکام نے کی ہے ۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے احاطے میں 45 درخت کاٹے ۔ یہ درخت کوئٹہ پائن کہلاتے ہیں اور 1970 میں ایران سے لا کر یہاں لگائے گئے تھے ۔

