متفرق خبریں

مصنوعی ٹانگ لگنے پر بچے کا ڈانس

مئی 6, 2019

مصنوعی ٹانگ لگنے پر بچے کا ڈانس

افغانستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ٹانگ کھونے والے معصوم بچے کی مصنوعی ٹانگ لگنے کے بعد ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔

افغانستان میں عالمی ریڈ کراس کے آرتھوپیڈک سنٹر میں چھ سالہ احمد کو مصنوعی ٹانگ لگائی گئی جس کے بعد بچے نے تاجک ڈانس چھک چھک کیا ۔

افغان خاتون رویا موساوی نے ٹوئٹر پر احمد کی ڈانس ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مصنوعی ٹانگ لگنے پر معصوم خوشی کے جذبات کا اظہار رقص کے ذریعے کر رہا ہے ۔

ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ احمد نے افغانستان کے صوبہ لوگر میں ایک بارودی سرنگ دھماکے میں اپنی ٹانگ کھوئی ۔ ”مصنوعی ٹانگ کے بعد اس کی زندگی بدل گئی اور وہ اس کی خوشی دیدنی ہے۔“

اس ویڈیو کو اب تک 44 ہزار افراد نے دیکھا ہے ۔

اس ویڈیو پر 62 صارفین نے تبصرے کیے ہیں جن میں ریڈ کراس کو سراہا گیا ہے ۔

پاکستانی ٹوئٹر صارف ثمر من اللہ نے بھی اس ویڈیو کو پوسٹ کیا ہے تاہم تاجک ڈانس کو پشتو ڈانس اتنڑ کے ساتھ ملانے پر ان کو تبصرہ کرنے والوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے