پاکستان24 متفرق خبریں

سائبر کرائم کی 15 ہزار شکایات، 176 گرفتار

مئی 7, 2019

سائبر کرائم کی 15 ہزار شکایات، 176 گرفتار

پاکستانی پارلیمان کے ایوان بالا سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو ایک سال میں سائبر کرائم کی 15 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن پر کارروائی کرتے ہوئے 176 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

وزارت داخلہ کی جانب سے پارلیمان میں پیش کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 76 غیرملکی این جی اوز کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے جن میں سے 19 امریکی، 13 برطانوی اور 10 جرمنی کی ہیں ۔

سینٹ کو تحریری طور پر بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین برس کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے 22 ہزار 736 مقدمات درج کیے ۔

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی جانب سے سینٹ میں تحریری جواب میں جمع کرائی تفصیلات کے مطابق سال 2016 میں 8 ہزار 435 جبکہ سال 2017 میں 7 ہزار 558 مقدمات درج ہوئے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ سال 2018 میں 6 ہزار 743 مقدمات درج کئے گئے ۔

وفاقی وزیر برائے داخلہ کے سینیٹ میں تحریری جواب کے مطابق آئن لائن تشدد، سائبربلینگ اور انٹرنیٹ ہراسانی پر سال 19-2018 میں 15351 شکایت موصول ہوئیں جن میں سے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے 8124 شکایات نمٹا دیں جبکہ 176 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

وزارت داخلہ کے بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن سے متعلق جواب میں کہنا ہے کہ 76 غیر ملکی این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

ان این جی اوز کو رجسٹریشن، مفاہمتی یادداشت کے بعد کام کرنے کی اجازت دی گئی ۔

امریکہ کی 19 آئی این جی اوز پاکستان میں کام کررہی ہیں ۔

پاکستان میں کام کرنے والی جرمنی کی این اجی اوز

برطانیہ کی 13،جرمنی کی 10 آئی این جی اوز پاکستان میں کام کررہی ہیں ۔

فرانس کی پانچ،جاپان کی چار این جی اوز کام کررہی ہیں ۔

کینیڈا،سعودی عرب،سوٹزر لینڈ،اٹلی کی تین تین این جی اوز کام کررہی ہیں۔

افغانستان،آسٹریلیا،آسٹریا،بیلجئم،ہالینڈ،آئرلیند کی ایک ایک این جی او کام کررہی ہے ۔

کویت،نیدرلینڈ،قطرکی ایک اورترکی کی دو این جی اوز کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے