متفرق خبریں

کیا یہ خودکش حملہ آور ہے؟

مئی 8, 2019

کیا یہ خودکش حملہ آور ہے؟

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں بدھ کی صبح مشہور داتا دربار کے باہر پولیس اہلکاروں کو دھماکے سے اڑانے والے مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر سامنے آئی ہے ۔

پنجاب پولیس کے ذرائع کی جانب سے جاری کی گئی سی سی ٹی وی تصویر میں ایک 22 سالہ نوجوان بیگ اٹھائے گزر رہا ہے ۔

ویڈیو میں دھماکہ ہوتے ہوئے عام شہری بھی قریب سے گزر رہے ہیں ۔

جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھیجے گئے ہیں ۔

مبینہ خود کش حملہ آور کی شناخت اب فنگر پرنٹس اور ڈی این اے کے ذریعے کیے جانے کا امکان ہے ۔

ادھر حزب الاحرار نامی تنظیم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ بیان کے مطابق حملہ آور ان کی تنظیم سے تعلق رکھتا تھا ۔

صحافی عظمت گل کے مطابق تنظیم کے ترجمان ڈاکٹر عبدالعزیز یوسفزئی کی جانب سے اس خودکش حملے پر مبارک باد کا پیغام میڈیا کو بھیجا گیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے