متفرق خبریں

ایک ہزار بندوقیں کہاں سے آئیں؟

مئی 10, 2019

ایک ہزار بندوقیں کہاں سے آئیں؟

امریکی شہر لاس اینجلس کے ایک گھر سے ملنے والی ایک ہزار بندوقیں کہاں سے آئیں اور کس کی ملکیت ہیں؟ یہ معمہ حل ہونے میں وقت لے گا ۔

لاس اینجلس پولیس کے مطابق ان کو ایک نامعلوم فون کال کے ذریعے اس گھر کے بارے میں بتایا گیا جس میں مشکوک سرگرمی تھی ۔

پولیس حکام کے مطابق جب وہاں پہنچے تو وہ اسلحے کی جنت تھی ۔ ہر طرف مختلف اقسام کی بندوقیں بکھری پڑی تھیں اور 30 پولیس اہلکاروں کو یہ بندوقیں اکھٹی کرنے اور ان کی فہرست مرتب کرنے میں بارہ گھنٹے لگ گئے ۔

انٹرنیٹ پر بندوقوں کو پولیس کی گاڑیوں میں منتقل کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہے اور بھانت بھانت کے تبصرے کیے جا رہے ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے