عالمی خبریں

مانچسٹر کے تیسرے مسلم لارڈ میئر

مئی 15, 2019 < 1 min

مانچسٹر کے تیسرے مسلم لارڈ میئر

Reading Time: < 1 minute

مانچسٹر سے تنویر کھٹانہ

پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان عابدچوہان جن کا تعلق پاکستان کے شہر ضلع جہلم سے ہے، برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کا سر فخر سے بلند کرتے ہوئے مانچسٹر شہر کے تیسرے لارڈ میئر کا حلف اٹھا لیا ہے۔

تقریب حلف برداری میں پاکستانی کمیونٹی سمیت وکلاء، سابق لارڈ مئیرز اور ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ عابد چوہان کی اس تاریخ ساز کامیابی پرپاکستانی کمیونٹی نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

عابد چوہان برطانوی شہر مانچسٹر کے لارڈ میئر بننے والے پہلے پاکستانی نژاد برطانوی نہیں ہیں بلکہ اس سے قبل دو اور پاکستانی بھی یہ اعزاز حاصل کرکے اپنے ملک کا نام روشن کرچکے ہیں۔

ممبر پارلیمنٹ افضل خان جن کا تعلق بھی ضلع جہلم سے ہے مانچسٹر کے پہلے مسلمان پاکستانی نژاد لارڈ مئیر کا اعزاز حاصل کیا تھا تاہم عابد چوہان جو سنہ 2004 میں پہلی بار کونسلر بنے تھے مانچسٹر سٹی کونسل کی تاریخ میں انتہائی کم عرصے میں لارڈ مئیر کا عہدے پانے والے کونسلر بن گئے ہیں۔

عابد چوہان مانچسٹر میں وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ عابد چوہان کا حلف کے بعد میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”یقیناً میرے ملک اور میرے ضلع کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مجھے برطانیہ کے تیسرے بڑے شہر کا لارڈ مئیر منتخب کیا گیا ہے۔ میں پاکستانی کمیونٹی کے وقار اور مسلمانوں کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔“

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے