متفرق خبریں

’عجائبات کے لیے 20 لاکھ کلومیٹر سفر‘

مئی 19, 2019

’عجائبات کے لیے 20 لاکھ کلومیٹر سفر‘

سعودی عرب کے ایک شہری نے اپنے ملک کی تاریخ اور ثقافتی ورثے کو دیکھنے اور دنیا کو دکھانے کے لیے ملک کے طول و عرض میں 20 لاکھ کلومیٹر کا سفر کیا ہے ۔

محمد بن عبدالله الشاوي اپنی سیاحت کی تصاویر ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے شائقین اور فالوورز سے شیئر کرتے ہیں ۔

شاویی کی ٹویٹس عربی میں ہیں اور ان کی تصاویر کے عنوان بھی تاہم دیگر کئی سوشل میڈیا صفحات تصاویر کے ساتھ انگریزی کیپشن کا اضافہ کر کے زیادہ لوگوں تک پہنچاتے ہیں ۔

شاویی کہتے ہیں کہ یہ ان کا شوق ہے اور جنون بھی ۔ وہ سوشل میڈیا پر لکھتے ہیں کہ یہ سفر جاری ہے اور جب تک جان ہے جاری رہے گا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے