عالمی خبریں

سشما کو پاکستانی حدود سے گزرنے کی اجازت

مئی 24, 2019 < 1 min

سشما کو پاکستانی حدود سے گزرنے کی اجازت

Reading Time: < 1 minute

ماجد جرال / صحافی

حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان کی جانب سے انڈین طیاروں پر اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی پابندی میں وزیر خارجہ سشما سوراج کے لیے نرمی کی گئی ہے۔

پاکستان نے 21 مئی کو بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے لئے فضائی حدود کھولنے اور ان کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کو دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سشما سوراج کا طیارہ اسلام آباد کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے بشکیک، کر غستان پہنچا۔ سشما سوراج نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔

انڈیا نے سشما سوراج کے طیارے کے لئے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کی تھی۔ پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے