پاکستان24 عالمی خبریں

برطانوی وزیراعظم روتے ہوئے مستعفی

مئی 24, 2019 < 1 min

برطانوی وزیراعظم روتے ہوئے مستعفی

Reading Time: < 1 minute

برطانیہ کی وزیراعظم ٹریزا مے نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا ہے۔ کنزرویٹو پارٹی اب سات جون کو نیا قائد اعوان منتخب کرے گی۔

ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ میں برطانوی وزیراعظم نے انتہائی جذباتی انداز سے کہا کہ انہوں نے اپنی طرف سے ریفرنڈم کے نتیجے پر عمل کرنے کی پوری کوشش کی مگر یورپی یونین سے نکلنے کے لیے کسی ڈیل پر پہنچنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک بات ہے کہ وہ بریگزٹ میں ناکام ہوئیں جو ہمیشہ ان کے لیے شرمندگی کا باعث رہے گا۔

مے نے کہا کہ اب نئے وزیراعظم کو ملکی مفاد میں لے کر آنا ضروری ہے اور وہ ٹوری پارٹی کی سربراہی چھوڑ رہی ہیں۔

سات جون کے بعد پارٹی کے اندر انتخاب کے ذریعے وزیراعظم کا نیا امیدوار سامنے لایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے اور وہ اس پر فخر کرتی ہیں کہ ملک کی دوسری خاتون وزیراعظم بنیں مگر اب رخصتی کا وقت آ گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے