جنوبی افریقہ کو بنگلہ دیش سے شکست ہوگئی
Reading Time: 3 minutesورلڈکپ کرکٹ کے میچ میں بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 21 رنز سے شکست دے دی ہے۔ 331 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنا سکی۔
کپتان فاف ڈپلیسی نے 62 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈومنی اور مارکم نے 45، 45 رنز بنائے۔
وان ڈیر ڈوسین نے 41 اور ملر نے 38 رنز سکور کیے تاہم اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
بنگلہ دیش کے بولر مستفیض الرحمان نے تین جبکہ محمد سیف الدین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ساتویں نمبر کی بنگلہ دیشی ٹیم نے تیسرے نمبر کی رینکنگ کی حامل جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے پہلے ورلڈکپ میچ میں دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے اور 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنا کر اسے میچ جیتنے کے لیے مشکل ہدف دیا ہے جس کے جواب میں پروٹیز نے 40 اوورز میں 229 رنز بنائے ہیں۔
بنگلہ دیشی بیٹسمینوں نے آخری اوور میں 14 رنز بنائے۔
پہلے پاور پلے میں بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر 65 رنز بنائے، جس میں سومیا سرکار کے آٹھ چوکوں کی مدد سے 36 رنز شامل تھے۔ اننگز کے نویں اوور میں اینڈلے فیفلکوایو نے اپنے پہلے ہی اوور میں تمیم اقبال کو آؤٹ کر دیا۔ ان کا کیچ وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک نے پکڑا۔
ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے آلراؤنڈر کرس مارس نے اپنے پہلے ہی اوور میں خطرناک اووپننگ بیٹسمین سومیا سرکار کو آؤٹ کیا۔ انھوں نے 30 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔
میچ کے 36 ویں اوور میں بنگلہ دیش مشفیق الرحیم اور شکیب الحسن کی بدولت ایک بڑا سکور بنانے کی جانب گامزن تھ لیکن ایسے میں عمران طاہر نے شکیب کو بولڈ کر دیا۔
شکیب الحسن نے 75 اور مشفیق الرحمان نے 78 رنز بنائے۔ آخری اوورز میں محمود اللہ نے برق رفتار 46 رنز سکور کر کے بورڈ پر ایک بڑا ٹوٹل سجایا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف بنگلہ دیش نے ساتویں اوور کے اختتام پر بغیر کسی نقصان پر 50 رنز بنائے تھے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے اوپننگ تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے کی۔
جنوبی کی طرف سے ہاشم آملہ اس میچ میں زخمی ہونے والے کے باعث حصہ نہیں لے رہے۔ ہاشم آملہ انگلینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں ہیلمٹ پر جوفرا آرچر کی گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔
ان کی جگہ ٹیم میں بائیں ہاتھ سے جارحانہ بلے بازی کرنے والے ڈیوڈ ملر کو جگہ دی گئی ہے۔ جبکہ آلراؤنڈر ڈوین پریٹوریس کی جگہ کرس مارس نے ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم کپتان فاف ڈوپلیسی، ایڈن مارکرم، کونٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، رسی وین ڈر ڈسن، ڈیوڈ ملر، اینڈلے فیفلکوایو، جے پی ڈومنی، کگیسو ربادا، لنگی نگیڈی، عمران طاہر، تبریز شمسی اور کرس مورس پر مشتممل ہے۔
جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں کپتان مشرفی مرتضیٰ، تمیم اقبال، سومیا سرکار، مشفیق الرحیم (وکٹ کیپر)، محموداللہ، شکیب الحسن، محمد متھن، مصدق حسین، محمد سیف الدین، مہدی حسن مراز اور مستفیظ الرحمٰن شامل ہیں۔
بنگلہ دیش آج اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کر رہی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کو جمعرات کو کھیلے گئے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔