پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی
Reading Time: < 1 minuteکرکٹ کے عالمی کپ کے نوٹنگھم کے ٹرینٹ بریج میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے دی ہے۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی بلے بازوں نے 50 اوورز میں 348 رنز سکور کر ڈالے۔
پاکستان کے آٹھ بلے باز آؤٹ ہوئے۔ معین علی اور ووکس نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہاکستانی بلے بازوں کی اچھی کارکردگی میں بابر اعظم کے 63 اور سرفراز احمد کے 55 رنز شامل تھے۔
محمد حفیظ نے 84 رنز سکور کیے۔
امام الحق 44 جبکہ ان کے ساتھی اوپنر فخر زمان نے 36 رنز بنائے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے ٹوئٹر پر دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
انہوں نے دی ٹائمز کی خبر شیئر کر کے لکھا ہے کہ یہی وہ چیز ہے جس کو سیلیبریٹ کیا جانا چاہیے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی انگلش ٹیم کو ہرانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔