پاکستان24 عالمی خبریں

لندن میں ٹرمپ کے خلاف دلچسپ احتجاج

جون 4, 2019 2 min

لندن میں ٹرمپ کے خلاف دلچسپ احتجاج

Reading Time: 2 minutes

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مظاہرین نے شہر کے وسط میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمہ نصب کیا ہے جس میں وہ گولڈن ٹوائلٹ پر بیٹھے ٹویٹ کر رہے ہیں۔

اخبار انڈیپنڈنٹ کی ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے دورے کے موقع پر مرکزی لندن میں مظاہرین نے ان کا 16 فٹ اونچا ماڈل لگایا ہے جس میں وہ ٹوئٹر پر مصروف نظر آتے ہیں۔

ماڈل کو ڈمپ ٹرمپ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں سے آڈیو آوازیں بھی آ رہی ہیں۔

ٹرمپ کے قد آور ماڈل میں سے پد مارنے اور ان کے مشہور زمانہ جملوں جیسے کہ ”تم ایک جعلی خبروں والے ہو“۔ ”میں سب سے زیادہ ذہین ہوں“۔ ”نو کلوژن“۔ اور ”وچ ہنٹ“ کی آوازیں آتی ہیں۔

یہ ماڈل ڈائنور سار کے ماہر اور مشہور سائنس رائٹر ڈان لیسم نے اپنی جیب سے 25 ہزار ڈالرز خرچ کر کے بنایا ہے۔

اس سے پہلے صدر ٹرمپ کے برطانیہ پہنچنے پر ان کی جائیداد کے ایک لان میں مرد کے عضو تناسل کا نشان بنایا تھا۔

حکام کے مطابق صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاج کے طور یہ نشان موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف سرگرم ایک کارکن بنایا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے