ورلڈکپ: سری لنکا نے افغانستان کو ہرا دیا
Reading Time: 2 minutesکرکٹ کے عالمی کپ کے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کی ٹیم کو 34 رنز سے شکست دی ہے۔
منگل کو کارڈف کے میدان میں سری لنکا نے جیت کے لیے افغانستان کی ٹیم کو 187 رنز کا ہدف دیا تھا۔
سری لنکا کی جانب سے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے اور کوشال پریرا نے اننگز شروع کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 92 رنز بنائے۔
افغانستان کے بالروں نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور سری لنکا کے بلے بازوں کو 201 رنز تک محدود کر دیا۔
سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 78 اور کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے تین چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے نو اوورز میں 30 رنز دے کر سری لنکا کے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
محمد نبی ایک ہی اوور میں تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انھوں نے 22 ویں اوور میں تھریمانے، مینڈس اور میتھیو کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کارڈف میں منگل کی صبح بارش کے بعد پچ کو ڈھک دیا گیا تھا اور میچ کے آغاز سے قبل بھی مطلع ابرآلود تھا۔
افغانستان نے 32 اعشاریہ چار اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔
کارڈف کے صوفیہ گارڈنز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا میچ بارش سے متاثر ہوا جس کے باعث اسے 41 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔
بارش سے متاثرہ اس میچ میں ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت افغانستان کو 41 اوورز میں 187 رنز کا ہدف حاصل کرنا تھا۔
اس سے پہلے سری لنکا کی پوری ٹیم 36.5 اوورز میں 201 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد اور حضرت اللہ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 34 رنز بنائے۔ آؤٹ ہونے والے پہلے باز محمد شہزاد تھے جو سات رنز بنا کر لست ملینگا کی گیند پر کرورتنے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی اننگز کے آٹھویں اور نویں اوور میں یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گریں۔
افغانستان کے آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز حضرت اللہ تھے۔ انھوں نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنائے۔
42 رنز کے مجموعی سکور پر افغانستان کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب رحمت شاہ صرف دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
سری لنکا کی جانب سے پردیپ نے دو، ملینگا، اڈانا اور پریرا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔