عید پر فوج نے 101 مظاہرین قتل کر دیے
Reading Time: < 1 minuteافریقہ کے اسلامی ملک سوڈان میں عبوری فوجی حکومت کے خلاف دھرنا دینے اور احتجاج جاری رکھنے والوں کے خلاف جنجاویت ملیشیا نے کریک ڈاؤن کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فائرنگ اور تشدد سے فوج نے 101 مظاہرین کو قتل کیا ہے جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر سوڈان سے اپلوڈ کی جانے والی تصاویر میں ہسپتالوں میں زخمیوں کو دکھایا جا رہا ہے جبکہ فوجیوں پر مظاہرے میں شریک خواتین کا ریپ کرنے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔
Array