اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ پر جرم ثابت
Reading Time: < 1 minuteاسرائیل میں ایک عدالت نے وزیراعظم بنجمین نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ کو سرکاری کھانے کے فنڈز کو غلط استعمال کرنے کا مجرم قرار دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق سارہ نیتن یاہو نے سرکاری افسر کی غلطی سے فائدہ اٹھا کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔ اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ نے خود سے جرم قبول کر کے کم سزا اور جرمانہ ادائیگی پر آمادگی ظاہر کی جس کے بعد عدالت نے انہیں صرف ہرجانہ ادا کرنے کی سزا سنائی۔
وزیراعظم کی اہلیہ پر دو ہزار 800 ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
سارہ نیتن یاہو نے سرکاری کھانے کے لیے فنڈز حاصل کیے تھے حالانکہ ان کے گھر ملازم موجود تھے۔
اسرائیلی وزیراعظم کی 60 سالہ اہلیہ جرمانے کی رقم نو اقساط میں ادا کریں گی۔
سارہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ بدنام کرنے کی ایک مہم کا حصہ تھا حالانکہ ان کی مؤکلہ اعلی شخصیات کی دعوتیں کرتی ہیں۔
Array