پاکستان24 عالمی خبریں

ایران پر حملے کا حکم اچانک واپس

Reading Time: 2 minutes رات گئے ایران پر حملہ کرنے کا حکم دیا گیا اور پھر صدر ٹرمپ نے خلیج میں تعینات فوج کے کمانڈرز سے رابطہ کیا

جون 20, 2019 2 min

ایران پر حملے کا حکم اچانک واپس

Reading Time: 2 minutes

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈرون گرائے جانے پر ایران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور پھر فوری طور پر واپس لے لیا۔

اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر نے جمعرات کو دیر گئے ایران پر محدود حملے کا حکم دیا مگر فوری طور پر کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کر کے دیا گیا حکم واپس لے لیا۔

نیویارک ٹائمز نے امریکہ کی جانب سے ایران پر شروع کیے جانے والے مجوزہ حملوں کی خبر رات گئے شائع کی جس کے بعد دیگر امریکی ذرائع ابلاغ نے بھی اس خبر کو نشر کیا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی وقت کے مطابق شام 7 بجے امریکی عسکری اور سفارتی حکام امید کر رہے تھے کہ ایرانی ریڈار اور میزائل نظام کو نشانہ بنایا جائے گا تاہم اچانک حکم واپس لے لیا گیا۔

اخبار نے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طیارے اور بحری جہاز اپنی پوزیشنز سنبھال چکے تھے مگر پھر رک جانے کا حکم آنے پر کوئی میزائل نہ داغا گیا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے بہت بڑی کر ڈالی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اس غلطی کی تفصیل نہیں بتائی تھی تاہم ان کا اشارہ جمعرات کو ایران کی جانب سے ڈرون گرانے کی جانب تھا۔

اس سے قبل ایرانی فوج کے پاسداران انقلاب نے کہا تھا کہ انہوں نے امریکہ فوج کا جاسوس ڈرون مار گرایا ہے جبکہ امریکی حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون کو عالمی فضائی حدود میں گرایا ہے۔

https://twitter.com/realdonaldtrump/status/1141711064305983488?s=21

امریکہ پہلے ہی خلیج میں اپنی فوجوں کی تعداد بڑھا رہا ہے۔

خطے میں کشیدگی اس وقت عروج پر ہے جبکہ سعودی عرب اور ایرانی حکام ایک دوسرے کے خلاف تند و تیز بیانات دے رہے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے