آسٹریلیا 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست
Reading Time: < 1 minuteکرکٹ کے عالمی کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 86 رنز سے ہرا دیا۔
لارڈز میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنک کا فیصلہ کیا تو صرف 95 رنز کے مجموعی سکور پر اس کی نصف ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔
عثمان خواجہ اور ایلکس کیری نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 107 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سنبھالا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ چار، فرگوسن اور نیشم دو، دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے 88 جبکہ ایلکس کیری نے 71 رنز بنائے۔

244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز تباہ کن رہا اور صرف 118 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کے بلے باز آسٹریلوی ٹیم کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ٹھہر نہ سکے اور پوری ٹیم (43.4) اوورز میں 157 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
آسٹریلیا کی جیت میں نمایاں کردار مچل سٹار نے ادا کیا جنھوں نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔