ولیم اور کیٹ پاکستان آ رہے ہیں
Reading Time: 2 minutesبرطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن موسم خزاں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ کنسنگٹن پیلس کے بیان کے مطابق دورہ برطانوی دفتر خارجہ کی درخواست پر کیا جا رہا ہے۔
کنسنگٹن پیلس کے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے کسی بھی ممبر کا 2006 کے بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
یاد رہے کہ سنہ 2006 شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام کنسنگٹن پیلس کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
پاکستانی ہائی کمشنر کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور برطانیہ کے قریبی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی روابط ہیں۔
نفیس ذکریا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان کے عوام ملکہ برطانیہ کے دونوں دوروں کو محبت سے یاد کرتے ہیں۔ پاکستان اور برطانیہ تاریخی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے خواہمشند ہیں۔
ملکہ برطانیہ نے 1961اور 1997میں پاکستان کے دورے کیے تھے
جبکہ شہزادی لیڈی ڈیانا نے 1991ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
شہزادہ ولیم ملکہ برطانیہ کے پوتے اور شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں۔