کابل دھماکے میں 100 زخمی
Reading Time: < 1 minuteافغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک کار بم دھماکے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پجواک نیوز ایجنسی نے محکمہ صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ 100 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں 50 سکول کے بچے بھی شامل ہیں جن کو کھڑکیاں ٹوٹنے سے کانچ کے ٹکڑوں سے زخم آئے ہیں۔
حکام کے مطابق تاحال کار بم دھماکہ کرنے والوں کے ہدف کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا تاہم طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دھماکے کی آواز شہر میں دور دور تک سنی دی گئی۔
Array