کھیل

انڈیا کے میچ میں کشمیری بینرز

Reading Time: 2 minutesمیچ کے دوران سٹیڈیم کے اوپر سے چھوٹے جہاز کے ذریعے بینرز اڑائے گئے جن پر ’کشمیر میں نسل کشی بند کرو‘ اور ’کشمیر کو آزاد کرو‘ کے نعرے درج تھے۔

جولائی 7, 2019 2 min

انڈیا کے میچ میں کشمیری بینرز

Reading Time: 2 minutes

کرکٹ کے عالمی کپ کے میچ میں انڈین بلے باز روہت شرما کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو اپنے آخری میچ میں سات وکٹوں سے شکست ہوگئی۔ شرما کو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ شرما نے 14 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے۔

رواں ورلڈ کپ میں یہ روہت شرما کی پانچویں سنچری تھی۔

میچ کے دوران سٹیڈیم کے اوپر سے چھوٹے جہاز کے ذریعے بینرز اڑائے گئے جن پر ’کشمیر میں نسل کشی بند کرو‘ اور ’کشمیر کو آزاد کرو‘ کے نعرے درج تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسی طرح کے بینرز پاکستان کے میچ کے دوران بھی بلوچ تنظیموں کی جانب سے لہرائے گئے تھے۔ دونوں میچز ہینڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے۔

انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ وہ دوسری بار اس طرح کا واقعہ ہونے پر مایوس ہے اور مقامی پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

انڈیا اس ٹورنامنٹ کے نو میں سے آٹھ میچز جیت گیا ہے۔ اس کو واحد شکست انگلینڈ کے خلاف ہوئی تھی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ایسا لگ رہا تھا کہ ان کے بلے باز ایک بڑا ہدف جوڑنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ لیکن اس کے برعکس پہلے 15 اوورز میں ہی سری لنکا کے چار بلے باز پویلین لوٹ گئے۔

پھر سری لنکا کے سابق کپتان اینجلو میتھیوز نے شاندار سنچری بنا کر سری لنکا کو اچھے ہدف کی جانب گامزن کردیا۔

یہ ایک روزہ میچوں میں ان کی تیسری سنچری تھی۔ سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔

جواب میں انڈین اوپنرز نے خوبصورت بیٹنگ کا مظاہرے کرتے ہوئے 189 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی جس میں روہت شرما کے شاندار 103 رنز بھی شامل تھے۔

لوکیش راہل نے ورلڈ کپ میں اپنی پہلی سنچری بنا کر انڈیا کو شکھر دھون کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

انڈیا نے یہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ انڈیا کا سیمی فائنل میں مقابلہ کس ٹیم سے ہوتا ہے، اس کا فیصلہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے نتیجے سے ہو گا۔


Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے