چچاچھکن اور انکل سام
Reading Time: < 1 minuteگاؤں کاچوہدری بنائے جانے کے بعدچچاچھکن ملکوں ملکوں کی سیر کرتے کرتے ایک روز امریکہ پہنچ گئے۔ مخالفین کو موقع ہاتھ لگا۔ انہوں نے حسب عادت زہراگلنا شروع کر دیا۔ یہاں تک کہا گیا کہ اصل میں تو بڑاتھانےدار گیا ہے، چچا کو ویسے ساتھ لے لیا ہے وغیرہ وغیرہ۔اس موقع پر دیسی گھی والے بڑے پیرصاحب جلال میں آگئے اورانہوں نے تمام شرپسندوں کو ڈانٹ دیا۔
پیرصاحب نے سب کو تاکید کی کہ چچاچھکن بہت ہی زیادہ معزز ہیں اور امریکہ جانے والے طائفے کے سب سے بڑے افسر وہ ہیں، لہذا سب لوگ اچھی اچھی باتیں کریں اور منفی یادل آزاری والی کوئی اطلاع نہ پھیلائی جائے۔ پیرصاحب کوجلال میں دیکھ کرسب سہم گئےاورپھرکسی نے غلط بات نہیں کہی بلکہ صراط مستقیم پر آگئے۔
اگرچہ امریکہ میں، چچاکااستقبال کرنے کے لیے وہاں کے نمبرداروں میں سےکوئی نہیں آیابلکہ کچھ اپنے ہی ہم وطنوں نے مہمانوں کاخیرمقدم کیا لیکن گاوں سے امریکہ جانے والوں نے جب سناکہ چچاچھکن آرہے ہیں تو وہ سب چوپال میں جمع ہوگئے، چچانے وہاں سب کو ایک تقریرسنائی۔چنانچہ استقبال والی بات کوپلے ڈاؤن کرنے کے لیے اور،حسب ہدایت بھی،لوگوں نےکہاکہ اللہ جسے چاہے عزت دیتاہے۔کسی نے بھی یہ نہیں کہاکہ ایوبداداجب امریکہ گئے توانکل سام نے خودان کا استقبال کیاتھا۔کچھ بے راہرولوگوں نے کہابھی لیکن انہیں آخرت کاخوف نہیں تھااورنہ یہ پتاتھاکہ دیسی گھی والے پیرصاحب کتنے پہنچے ہوئے ہیں اوروہ انہیں بھسم بھی کر سکتے ہیں۔
ایسے ہی کچھ بدعقیدہ اورعاقبت نااندیش لوگوں نے یہ بھی کہاکہ اتنےلوگ چچاکی تقرریرسننے آئے،اگریہ سب گاؤں میں پانی کی کمی پوریکرنے کے لیے ڈالردیتے تواچھے خاصے پیسے جمع ہوجاتے۔دیکھیں اب ان پرپیرصاحب کاعتاب کب نازل ہوتاہے۔
چچاچھکن نے پوری کوشش کی کہ اس بارکوئی ایسی حرکت یاواقعہ نہہوجائے جس پر انہیں شرمندگی اٹھانی پڑے لیکن انہوں نے چوپال میں خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر بگڑے ہوئے امیرزادوں کو نہ رونے دینے کی بات کر دی جوکہ وہ پہلے بھی بہت بارکرچکے تھے،اس پر دبی دبی ہنسی کیآوازیں ضرورسنائی دیں۔انہوں نے امریکہ میں بسے اپنے علاقے کے دکانداروں، پھیری والوں اورآڑھتوں کے علاوہ بڑے بینک والوں سے بھی ملاقات کی۔ سب نے کہاکہ اب چوں کہ چچاچھکن علاقے بھرکے چوہدری ہیں (چچاخودکوخان صاحب کہلواناپسندکرتے تھے)۔ لہٰذاہم سب گاؤں میں زیادہسے زیادہ پیسے بھیجیں گے کیوں کہ اب چوروں نے توبہ کرلی ہے اوربڑےلٹیروں کو چچانے حوالات میں بندکررکھاہے،اب لوٹ مارکا ڈر نہیں رہا۔ بڑے بینکوالوں نے بھی کہاکہ ہم بھی آپ کو بہت سارے پیسے دیں گے۔بڑے بینک سےقدرے چھوٹے بینک والے نے پوچھاکہ ہم نے جوپہلی قسط بھیجی تھی وہ ملگئی؟چچانے بتایاکہ جی بالکل ہمیں قسط مل گئی ہے،بہت شکریہ۔اس پرچھوٹے بینک والوں نے تسلی دی کہ دوسری قسط بھی مل جائے گی۔اس موقع پر چھوٹے بینک والے نے چچاکومفیدمشوروں سے بھی نوازا۔
اصل تماشاتب لگاجب چچاچھکن کی انکل سام سے ملاقات ہوئی۔ انکل سامچچاکوٹانگ پرٹانگ رکھے بیٹھادیکھ کربے حدمرعوب ہوا۔پھر انکل کی بیویبھی چچاکودیکھنے آئی کہ یہ کون جگردارہے جو ذرابھی خائف نہیں اورپوری دنیاکے چوہدری سے بالکل بھی نہیں ڈرتا۔ادھراچھی اچھی باتیں لکھنے والوں نے بتایاکہ انکل سام نے ملاقات کے دوران اشارتاً کہاکہ پیسے بھی ملیں گے، ہم تمھارا جھگڑانمٹانے میں بھی تعاون کریں گے۔نیک لوگوں نے بتایاکہ یہ سب اس لیے ہواکیوں کہ انکل پرچچاکاخوف طاری تھا۔ بعض برگزیدہ لوگوں نے یہ بھی بتایاکہ اس دوران انکل کانپتے بھی رہے،کیوں کہانہیں معلوم ہواتھاکہ چچانے بڑے بڑوں کو بندکر دیا ہے۔
بدراہ لوگ اس موقع پر بھی دیسی گھی والے بڑے پیرصاحب کی تاکیدکوخاطرمیں نہیں لائے اوربے پرکی اڑاتے رہے۔لیکن چچاانہیں خاطرمیں نہیں لائے اوربخیروعافیت واپس گاؤں پہنچ گئے۔