دھماکے میں 34 ہلاک
افغانستان میں طالبان کی جانب سے سڑک کنارے لگائے گئے بم کے پھٹنے سے ایک بس تباہ ہوگئی جس میں 34 افراد مارے گئے۔
دھماکہ کابل ہرات ہائی وے پر کیا گیا۔ بس میں وزارت معدنیات کے ملازمین سوار تھے۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق فراہ صوبے میں دھماکے سے تباہ ہونے والی گاڑی سے اردگرد 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔

