صادق سنجرانی سے پوچھیں
پاکستان میں اپوزیشن اتحاد کو سینیٹ چیئرمین کے الیکشن میں ہزیمت اٹھانے کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے صادق سنجرانی کو ووٹ دینے والے سینیٹرز کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
کمیٹی یوسف رضا گیلانی، نیئر بخاری، سعید غنی، صابر بلوچ اور فرحت اللہ بابر پر مشتمل ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین اس کمیٹی اور پیپلزپارٹی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
کئی صارفین نے لکھا ہے کہ بلاول بھٹو اپنے والد صاحب سے پوچھ لیں وہ سب بتا دیں گے۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ سنجرانی نے زرداری سے ملاقات کی تھی اور پیپلزپارٹی ہی اسے لائی تھی اس لیے کمیٹی بنانے کے بھائے صادق سنجرانی سے ہی پوچھ لیں۔
ادھر اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں حکومت کے اہم افراد شریک ہوئے۔
عشائیے پر جہانگیر ترین اور سنجرانی نے کئی بار سرگوشیاں کیں۔

