مریم کے مارچ کا بلیک آؤٹ
پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے پنجاب کے ضلع پاکپتن میں ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کیا ہے۔
اس سے قبل انہوں نے پتوکی سے پاکپتن تک ریلی کی صورت میں سفر کیا۔
پاکستان کے الیکٹرانک میڈیا پر مریم نواز کے جلسے جلوس اور تقریر نشر کرنے کی غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے ان کا میڈیا بلیک آؤٹ کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکپتن وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کا علاقہ ہے اور ان کے خاندان مانیکا فیملی کا ضلع میں اثر ورسوخ پایا جاتا ہے۔

رات دو بجے تک جاری رہنے والے جلسے میں مریم نواز نے اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائی کے لیے نعرے لگوائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد نواز شریف کی بے گناہی ثابت ہو چکی ہے اس لیے ان کو رہا کیا جائے۔

