متفرق خبریں

فیس بک معطلی کے بعد بحال

Reading Time: < 1 minute فیس بک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو دنیا میں ایک کروڑ 35 لاکھ افراد فالو کرتے ہیں۔

اگست 4, 2019 < 1 min

فیس بک معطلی کے بعد بحال

Reading Time: < 1 minute

دنیا بھر میں سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کی سروس معطل ہونے سے کروڑوں صارفین کو رابطوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ سروس تین گھنٹے معطلی کے بعد بحال ہو گئی ہے۔

اتوار کو دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس اچانک ڈاؤن ہوگئی جس کے بعد صارفین کو لاگ ان کرنے اور سروس استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرتے رہے۔

فیس بک سماجی رابطوں کے لیے دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سمجھی جاتی ہے جس کے صارفین کی تعداد پونے تین ارب کے لگ بھگ ہے جبکہ اس کمپنی کی دیگر ویب سائٹس اور ایپ یعنی انسٹاگرام اور واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی ایک سو کروڑ سے زائد ہے۔

تاحال فیس بک کی جانب سے سروس معطلی پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

فیس بک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بھی اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ خیال رہے کہ فیس بک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو دنیا میں ایک کروڑ 35 لاکھ افراد فالو کرتے ہیں۔

ٹوئٹر صارفین نے فیس بک کی سروس معطلی پر ٹریںڈ چلا کر تبصرے شروع کیے ہیں جن میں زیادہ تر افراد کہہ رہے ہیں کہ چونکہ فیس بک بند ہے تو وہ دوبارہ ٹوئٹر کا چکر لگانے آئے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے