بم دھماکے میں تین ہلاک
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں ایک بم دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سمیت تین افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔
چمن پولیس کے ایک افسر نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ ٹائم بم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔
پولیس کے مطابق 9 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے تین دم توڑ گئے۔ مرنے والوں میں جے یو آئی ف کے مرکزی رہنماء مولانا محمد حنیف بھی شامل ہیں۔

