امریکی صدر کو 20 لاکھ ڈالر جرمانہ
Reading Time: < 1 minuteامریکہ میں ایک عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔
امریکی صدر کو ان دنوں اپنے سیاسی حریف ڈیمو کریٹس کی جانب سے مواخذے کی کارروائی کے لیے انکوائری کا سامنا ہے۔
نیویارک کی عدالت نے امریکی صدر پر اپنے سابقہ خیراتی ادارے کو کاروبار اور سیاست میں استعمال کرنے پر بیس لاکھ ڈالر جرمانہ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق نیو یارک سپریم کورٹ کے جج سالیان سکارپولا نے حکم دیا ہے کہ جرمانے کی رقم دیگر خیراتی اداروں کو دی جائے۔
Array