عالمی خبریں

عراق میں ایرانی قونصلیٹ کو آگ لگا دی گئی

نومبر 28, 2019

عراق میں ایرانی قونصلیٹ کو آگ لگا دی گئی

عراق میں حکومت مخالف ظاہرین نے شیعہ مسلمانوں کے مقدس شہر نجف شہر میں واقع ایرانی قونصل خانے کو آگ لگا دی ہے۔

آگ لگانے والے سینکڑوں مظاہرین ’ایران عراق سے نکلو‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ حکام کے مطابق قونصل خانے کا عملہ عمارت سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

عراق میں ایرانی قونصل خانے پر یہ ایک ماہ میں یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل کربلا میں ایرانی قونصل خانے پر تین ہفتے پہلے حملہ ہوا تھا۔

اکتوبر میں شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک کم از کم 344 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ ابتدائی طور پر مظاہرے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف شروع ہوئے تھے جو پورے ملک میں پھیل گئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے