میچ ڈرا: بابر اعظم اور عابد علی کی سینچریاں
Reading Time: < 1 minuteپاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوگیا تاہم پاکستانی بلے بازوں عابد علی اور بابر اعظم نے سینچریاں سکور کیں۔
میچ کے آخری دن سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 308 رنز چھ وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئرڈ کی۔ جواب میں پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے۔
پورے میچ میں صرف 167 اوورز کا ہی کھیل ممکن ہو سکا جس میں سے 97 اوورز سری لنکا جبکہ 70 اوورز پاکستانی بلے بازوں نے کھیلے۔
عابد علی نے اپنے کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کی۔ عابد علی دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے جنہوں نے اپنے ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کے ڈبیو اننگز میں سنچری سکور کی ہے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ عابد علی نے 201 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے 102 بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
اتوار کی صبح سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز جمعے کے سکور 6/282 پر شروع کی۔ ہفتے کے دن بارش کی وجہ سے ایک اوور کا کھیل بھی نہیں ہو سکا تھا۔ راولپنڈی سٹیڈیم میں اتوار کی صبح دھنن جایا ڈی سلوا نے اپنے کیریئر کی پانچویں سینچری مکمل کی۔ ڈی سلوا کی سینچری مکمل ہوتے ہی سری لنکا نے اننگز ڈکلیئر کردی۔
ڈی سلوا 102 رنز ناٹ آؤٹ اور پریرا نے 16 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔