اشرف غنی صدر منتخب، عبداللہ کا ماننے سے انکار
Reading Time: < 1 minuteافغانستان کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق اشرف غنی 50.64فیصد ووٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ عبداللہ عبداللہ 39 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گلبدین حکمتیار تیسرے نمبر پر رہے۔
افغانستان کے سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے نتائج کو تسلیم کرنے انکار کرتے ہوئے اس کو فراڈ قرار دیا ہے جبکہ افغانستان میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ یہ ابتدائی نتائج ہیں اور حتمی نتائج کا انتظار کیا جانا چاہیے۔
Array