عالمی خبریں

مظاہرے میں شریک جرمن طالب علم انڈیا بدر

دسمبر 25, 2019 < 1 min

مظاہرے میں شریک جرمن طالب علم انڈیا بدر

Reading Time: < 1 minute

انڈیا میں حکومت نے ایک جرمن طالب کو متنازع شہریت بل کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شرکت کے بعد ملک چھوڑنے کا حکُم دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 24 سالہ جرمن شہری جیکب لنڈنتھل ایکسچینج پروگرام کے تحت فزکس میں ماسٹرز کے طالب علم ہیں، اور انہوں نے چنئی شہر میں ہونے والے دو مظاہروں میں شرکت کی تھی۔ 

سوشل میڈیا پر جیکب کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے ایک پلےکارڈ اٹھا رکھے تھے۔ ایک پلے کارڈ پر الفاظ درج تھے: ’1933-1945 ہم یہ دیکھ چکے ہیں‘، جو نازی جرمنی کا ایک حوالہ تھا۔ 

جیکب لنڈنتھل کا کہنا تھا کہ پیر کو انہیں انڈیا کے امیگریشن حکام نے طلب کیا تھا اور انہیں ’کیمپس کے باہر سیاسی سرگرمیوں میں شرکت سے‘ سٹوڈنٹ ویزا کی خلاف ورزی کے بارے میں بتا کر فوری طور پر ملک چھوڑنے کا کہا گیا۔

جیکب کا کہنا تھا کہ کوئی بھی یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ ’میں وہاں اپنے سٹوڈنٹ ویزے کی خلاف ورزی کرنے کے لیے حکومت مخالف مظاہروں میں گیا تھا یا ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتا تھا۔‘ 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے