حماس کے سربراہ تہران میں
Reading Time: < 1 minuteفلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پیر کے دن اچانک تہران پہنچے جہاں انہوں نے جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں شرکت کی۔
اسماعیل ہنیہ نے اس موقع پر ایرانی سوگواروں سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حماس سمیت تمام فلسطینی مزاحمتی گروپ خطے میں صہیونی اور امریکی اثرونفوذ کے خاتمے کے لیے قاسم سلیمانی کے نقش قدم پر چلیں گے۔
عرب و اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ سوموار کو اچانک تہراان کے دورے پر پہنچے تھے اور اس بارے میں پہلے سے کوئی اطلاعات نہیں تھیں۔
دسمبر میں مصر نے اسماعیل ہنیہ کو علاقائی ملکوں کے دورے کی اجازت دیتے ہوئے تہران نہ جانے کی شرط عائد کی تھی ۔
سنہ 2017 میں حماس کا سربراہ بننے کے بعد یہ اسماعیل ہنیہ کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
Array