پاکستان24 عالمی خبریں

سلیمانی کی تدفین، بھگدڑ میں 40 ہلاک

جنوری 7, 2020 < 1 min

سلیمانی کی تدفین، بھگدڑ میں 40 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے دوران ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی جس میں کم از کم 40 ہلاک سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔


قاسم سلیمانی کی تدفین آج ان کے آبائی شہر کرمان میں ہو رہی ہے جس میں لاکھوں افراد شریک ہیں۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق لاکھوں کے ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کا جسد خاکی اہواز، مشہد، تہران اور قم کے بعد ان کے آبائی شہر کرمان پہنچایا گیا ہے۔

اس موقع پر ایئر پورٹ پر ایران کے اعلی حکام اور سیاسی و عسکری شخصیات اورعوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کرمان میں لوگوں کی بڑی تعداد ہاتھوں میں لال پرچم لیے جنازے میں شریک ہے۔

تہران میں قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے ادا کی جس میں صدر حسن روحانی، چیف جسٹس ابراہیم رئیسی، پارلیمان کے سپیکر علی لاریجانی، قدس فورس کے نئے کمانڈر اسماعیل قانی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے