عالمی خبریں

یوکرین کا طیارہ تہران میں تباہ، 176 ہلاک

جنوری 8, 2020 < 1 min

یوکرین کا طیارہ تہران میں تباہ، 176 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

ایرانی دارالحکومت تہران کے امام خمینی ایئر پورٹ کے قریب یوکرین کا ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے نو ارکان سمیت 176 مسافر ہلاک ہوگئے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اج علی الصبح یوکرین کے بوئنگ طیارے نے تہران کے امام خمینی اییرپورٹ سے اڑان بھری مگر کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی کے باعث پرند شہر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 176 افراد ہلاک ہوگئے۔

تہران: جائے حادثہ پر امدادی کارکن ملبے میں سے لاشیں تلاش کر رہے ہیں۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق طیارہ یوکرین کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا۔ طیارے میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد سوار تھے تاہم زیادہ تعداد یوکرینی شہریوں کی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے