ایران پسپائی اختیار کر چکا ہے، ٹرمپ
Reading Time: < 1 minuteامریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی دنیا کا بڑا دہشت گرد تھا، ایران کے میزائل حملوں میں امریکی فوج کا نقصان نہیں ہوا، اڈے میں معمولی نقصان ہوا۔
”جب تک میں صدر ہوں ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دوں گا۔“
انہوں نے کہا کہ ایران پستی کی جانب جا رہا ہے اور دنیا کے لیے یہی اچھی خبر ہے۔ صدر ٹرمپ نے عالمی طاقتوں کو ایران سے کیے جوہری معاہدے سے نکلنے کے لیے کہا اور ایران پر مزید معاشی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں خطرات اور کشیدگی کو کم کرنے کی بات بھی کی اور تہران کے خلاف مزید معاشی پابندیاں بھی عائد کیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پسپائی اختیار کرتے ہوئے ’کشیدگی کم‘ کر رہا ہے جو دنیا کے لیے خوش آئند امر ہے۔
انھوں نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنے والے برطانیہ، روس، فرانس اور چین پر زور دیا کے جس طرح امریکہ نے بہت عرصہ پہلے اس سے علیحدگی اختیار کر لی تھی وہ بھی اسی طرح اس معاہدے کو ناکام قرار دے کر اس سے دستبردار ہو جائیں۔
صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک سے ’مشرق وسطیٰ کے عمل میں زیادہ سے زیادہ شامل ہونے‘ پر زور دیا۔