میزائل غلطی سے طیارے کو لگا، ایران
Reading Time: < 1 minuteایران نے یوکرین کے طیارے کو میزائل سے گرانے کا اعتراف کیا ہے تاہم کہا ہے کہ ایسا غلطی سے ہوا۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ”یہ ایک افسوس ناک دن ہے، ہماری فوج کے اندر سے تفتیش کے ابتدائی نتائج کے مطابق یوکرین کے طیارے کو ایران کا میزائل لگا۔“
جواد ظریف نے مرنے والے افراد کے اہل خانہ سے معافی مانگی۔
انہوں نے لکھا ہے کہ امریکی ایڈونچر ازم سے یہ سانحہ رونما ہوا اور انسانی غلطی کا نتیجہ ہے۔
تہران سے یوکرین جانے والے مسافر طیارے کے گرنے سے اس میں سوار 176 افراد مارے گئے تھے۔
امریکہ اور کینیڈا کی حکومتیں پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ جہاز ایرانی میزائل کا نشانہ بنا تھا۔
Array