متفرق خبریں

نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید کون ہیں؟

فروری 21, 2020

نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید کون ہیں؟

پاکستان کے نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان ہوں گے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے مختصر اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم نے وزارت قانون کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان کی تعیناتی کے لیے حوالے سے سمری بھجوائے۔

واضح رہے کہ انور منصور خان نے سپریم کورٹ کے ججوں پر الزام لگانے کے بعد جمعرات کو اپنے عہدے سے استعفا دے دیا تھا۔

نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان 2018 کے عام انتخابات کے دوران نگران دور حکومت میں بھی دو ماہ اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔

انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد 17 اگست 2018 کو اپنے عہدے سے استعفا دے دیا تھا۔

خالد جاوید خان کو آئینی اور ٹیکس امور کا ماہر وکیل سمجھا جاتا ہے اور وکلا برادری میں ان کی رائے کو معتبر مانا جاتا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے