راولپنڈی: بسنت میں 47 زخمی
پنجاب حکومت کے بسنت پر پابندی کے احکامات پر عمل درآمد کرانے میں راولپنڈی پولیس بری طرح ناکام رہی، کینٹ اور سٹی کے علاقوں میں بسنت کے دوران کیمیکل ڈور کا استعمال اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔ گولی لگنے،کیمیکل ڈور پھرنے سمیت مختلف واقعات میں کمسن بچوں،خواتین سمیت47 افراد زخمی ہوئے، پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے خانہ پری کرتے ہوئے 450 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا،متعدد کو سڑکوں پر چلتے، خریداری کے لئے دکانوں پر جاتے گرفتار کیا گیا۔
صوبائی حکومت کی بسنت پر پابندی کا حکم،راولپنڈی پولیس عمل درآمد کرانے میں ناکام،بارہ گھنٹوں کی کارکردگی صفر رہی۔
راولپنڈی میں دھڑلے سےبسنت منائی گئی،منچلوں نے پتنگیں اڑائیں،ہوائی فائرنگ،کیمیکل ڈور کا آزادانہ استعمال کیا،چھتوں پرساونڈ سسٹم نصب کرکے بوکاٹا کے گانے چلائے گئے۔
بسنت کے دوران منچلوں کی ہوائی فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے،کیمیکل ڈور پھرنے سے کمسن بچوں،خواتین سمیت 47 افراد شدید زخمی ہوئے،الائیڈ اسپتالوں میں علاج جاری،پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔
بسنت پر پابندی کے احکامات میں عملد رآمد پر ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے خانہ پری کرتے ہوئے 450 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا،ہوائی فائرنگ اور کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت ایف آئی آرز درج کر لی گئیں۔
کارروائی کے دوران کارکردگی دکھانے کے لئے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والی پولیس نے نوجوانوں کر دوسرے تھانوں کی حدود سے بھی حراست میں لیا،جبکہ سڑکوں پر چلتے اور خریداری کے لئے جانے والے متعدد نوجوانوں کو بھی گرفتار کرکے کارکردگی ظاہر کرنے کی کوشش بھی کی گئی

