عالمی خبریں

مہاتیر مستعفی، انور ابراہیم کا دھوکے کا الزام

فروری 24, 2020 < 1 min

مہاتیر مستعفی، انور ابراہیم کا دھوکے کا الزام

Reading Time: < 1 minute

ملائیشیا میں سیاسی تناؤ کے بعد پیر دنیا کے معمر ترین حکومتی رہنما وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ ان کی اتحادی جماعت کے سربراہ انور ابراہیم نے دھوکے کی شکایت کی ہے۔

مہاتیر محمد کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ ملک کے بادشاہ کو بھیج دیا ہے۔

حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں نے باری باری وزارت عظمی لینے کا معاہدہ کیا تھا اور مہاتیر محمد نے اپنی ٹرم مکمل کر لی ہے۔


 خبر رساں اداروں کے مطابق انور ابراہیم نے کہا ہے کہ انہیں اتحادیوں کی جانب سے دھوکا دیا گیا ہے۔ 

انور ابراہیم اور مہاتیر محمد دو دہائیوں سے ملائیشیا کی سیاست کا اہم حصہ ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے 2018 کے انتخابات سے قبل اتحاد کر لیا تھا، جس کے تحت مہاتیر محمد نے وعدہ کیا تھا کہ وہ انور ابراہیم کو وزیراعظم کا عہدہ سونپ دیں گے۔ 

پیر کو مہاتیر محمد کے استعفے سے قبل انور ابراہیم کا کہنا تھا کہ انہیں اتحادیوں کی طرف سے دھوکا دیا گیا ہے جو حکومت گرانا چاہتے ہیں اور انہیں وزیراعظم بننے نہیں دینا چاہتے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے