پاکستان24 عالمی خبریں

کورونا متاثرین صحت یاب ہونے لگے

فروری 26, 2020 < 1 min

کورونا متاثرین صحت یاب ہونے لگے

Reading Time: < 1 minute

چین کے بعد جنوبی کوریا میں بھی کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ہزاروں ہو گئی ہے تاہم چینی حکام کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 30 ہزار کے لگ بھگ متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد گیارہ سو سے بڑھ چکی ہے اور متاثرین میں امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے فوجی اڈے میں سینکڑوں امریکی فوجی قیام پذیر ہیں۔

منگل کو وائٹ ہاؤس نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کانگریس سے اڑھائی ارب ڈالر کی رقم منظور کرنے کی درخواست کی تھی۔

جنوبی کوریا میں صحت کے محکمے نے کورونا سے گیارہ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جن میں ایک غیر ملکی بھی شامل ہے۔

ادھر چین میں کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی ٹیم موجود ہے جبکہ ملک میں وائرس سے ہلاکتیں روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی ہیں۔

چین میں اس وبا سے اب تک 27 سو سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 81 ہزار متاثرین میں سے 30 ہزار کے لگ بھگ صحت یاب ہوئے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے