کورونا کو روکنے کے لیے جمعہ کی نماز منسوخ
Reading Time: < 1 minuteایران نے ملک میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے پیش نظر جمعے کی نماز اور دیگر مذہبی اجتماعات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کو جاری کیے گئے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔
چین کے بعد ایران دوسرا ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
ایران کی نائب صدر معصومہ ابتکار کے خون کے نمونے میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور نے کہا ہے کہ تمام اجتماعات تاحکم ثانی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران میں شیعہ مسلمانوں کے مقدس مقامات کی زیارات کرنے والے افراد نے کورونا پڑوسی ملک پاکستان میں بھی پھیلایا ہے جس کے بعد ایرانی حکومت نے قم شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی۔
Array