وائرس ٹیسٹ اب صرف پانچ منٹ میں
Reading Time: < 1 minuteادویات اور طبی آلات بنانے والی کمپنی ایبٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی جدید ترین مشین لانچ کر رہی ہے۔
کمپنی کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس مشین کے ذریعے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ صرف پانچ منٹ میں سامنے آ سکے گا۔
ایبٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے متعارف کیا جانے والا یہ تیز ترین کورونا ٹیسٹ ہوگا جو تجزیے کے بعد فوری نتیجہ دے گا۔
واضح رہے کہ وائرس کے پھوٹ پڑنے کے بعد اس وقت بھی بہت سے ملکوں میں کورونا ٹیسٹ کی کٹس مناسب تعداد میں دستیاب نہیں جبکہ ٹیسٹ کے نتائج آٹھ سے دس گھنٹے بعد سامنے آتے ہیں۔
Array