چھ لاکھ صحت یاب، لاک ڈاؤن سے بیروزگار
Reading Time: < 1 minuteدنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد چھ لاکھ ہو گئی ہے جبکہ لاک ڈاؤن سے گزرنے والے ملکوں میں کروڑوں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ریاستوں میں دو کروڑ سے زائد افراد لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنا روزگار کھو بیٹھے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں شہریوں نے احتجاج شروع کیا ہے۔
امریکہ میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 39 ہزار سے زائد ہے۔
دوسری جانب یورپ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک دنیا میں کل ہلاکتیں ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد ہیں۔
یورپی ممالک میں اٹلی اور سپین سب سے زیادہ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اٹلی میں 23 ہزار227، سپین میں 20 ہزار، فرانس 19 ہزار اور برطانیہ میں 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Array