پاکستان24 عالمی خبریں

ووہان میں کورونا کا کوئی مریض نہیں رہا

اپریل 26, 2020 < 1 min

ووہان میں کورونا کا کوئی مریض نہیں رہا

Reading Time: < 1 minute

چین کے ہوبائی صوبے کے مرکزی شہر ووہان میں اب کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں رہا۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فنگ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ شہر میں کورونا کا آخری مریض بھی صحت یاب ہو گیا ہے اور اس کو جمعے کے روز ہسپتال سے ڈس چارج کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس گزشتہ برس دسمبر کے وسط میں ووہان شہر میں سامنے آیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ووہان میں کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں کورونا کے ۹ نئے مریض رپورٹ کیے گئے ہیں۔

چین میں اب تک 82 ہزار 800 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ چار ہزار 632 ہلاکتیں رپورٹ کی گئیں۔

چین میں 50 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ چار ہزار ہے جبکہ متاثرین 28 لاکھ سے زائد ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے