پاکستان24 عالمی خبریں

کورونا کے خلاف جنگ جیت لی: نیوزی لینڈ

اپریل 27, 2020 2 min

کورونا کے خلاف جنگ جیت لی: نیوزی لینڈ

Reading Time: 2 minutes

نیوزی لینڈ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کا اعلان کیا ہے۔

پیر کو وزیراعظم جسینڈا ارڈن نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے۔

نیوزی لینڈ میں لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار ختم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم جسینڈا ارڈن نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے کورونا کے خلاف جنگ جیت لی ہے اور ملک میں وائرس کے پھیلاؤ کے کیسز سامنے نہیں آئے۔

نیوزی لینڈ میں کورونا سے اب تک 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس وقت بڑے پیمانے پر نامعلوم کمیونٹی ٹرانسمیشن کے کیسز نہیں ہیں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے خبردار کیا کہ کورونا کے کیسز مکمل طور پر ختم ہونے کے بارے میں فی الوقت کچھ یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلہ رکھنے کی پابندی کرنا پڑے گی اگرچہ ہر شخص رابطے بحال کرنا چاہتا ہے۔ ’سماجی رابطوں کو اعتماد کے ساتھ بحال کرنے کے لیے ہمیں آہستہ اور احتیاط کے ساتھ اس طرف بڑھنا ہوگا۔‘

نیوزی لینڈ میں پانچ ہفتوں سے سخت لاک ڈاؤن تھا اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد لاکھوں افراد بے روزگار ہوئے۔

وزیراعظم جیسنڈا ارڈن اور سینیئر وزرا نے لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہونے والے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنی تنخواہوں میں کمی کی ہے جو چھ ماہ تک جاری رہے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے